Times of Pakistan

عمر گل کا حیدرآباد کنگز مین سے متعلق بڑا بیان!

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی


سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں حیدرآباد کنگز مین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔

عمر گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شب قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، حیدرآباد کنگز مین مسلسل چار شکستوں کے بعد زبردست انداز میں کھیل میں واپس آئی ہے اور اس کا  اچھا مومنٹم بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک کھلاڑی کی اچھی کارکردگی سے بھی ٹیم پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں، بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کے ساتھ  حیدرآباد کنگز مین کی بولنگ بھی بہتر ہو گئی ہے۔

Read Entire Article