Times of Pakistan

صدر ٹرمپ کا آج رات ایران پر شدید حملے اور تیل تنصیبات پر قبضے کا اعلان

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’سوشل ٹروتھ‘ پر بیان میں کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بہت سخت حملے کرے گا۔ انہوں نے مستقبل میں خلیج فارس کی اہم تیل تنصیبات پر کنٹرول لینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران پر بھرپور عسکری کارروائی کرے گا، جس کا آغاز آج رات متوقع ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار اور فضائی دفاعی نظام سمیت زیادہ تر دفاعی صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں اور اب امریکا بہت سخت کارروائی کرے گا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق مستقبل قریب میں امریکا ایران کے اہم تیل کے مرکز ’خارگ آئی لینڈ‘ سمیت دیگر تیل اور گیس تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرے گا۔ انہوں نے اسے وینزویلا کی صورتِ حال سے تشبیہ دی اور کہا کہ وہاں بھی اسی طرز کا ماڈل کامیابی سے چل رہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے تیل اور گیس مارکیٹس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، جو امریکا کے اسٹریٹجک مفاد میں ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پہلے ہی بلند سطح پر موجود ہے اور جنگ بندی کے بعد دوبارہ حملوں سے عالمی منڈیوں میں بھی سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

Read Entire Article