ARTICLE AD BOX
فرانس کے علاقے بورڈو میں درجہ حرارت 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو گزشتہ سال اگست کا ریکارڈ بھی توڑ گیا
یورپ کے مختلف ممالک میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث صرف فرانس میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مرنے والوں میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں جو گاڑی کے اندر شدید گرمی میں بے ہوش پائے گئے تھے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پورا یورپ غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا کر رہا ہے اور کئی شہروں میں ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے کارپینترا کے پراسیکیوٹر کے مطابق دو اور چار سال کے دو بچے اپنی رہائش کے باہر کھڑی گاڑی میں بے ہوش حالت میں ملے۔ ریسکیو اہلکار انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اسی دوران فرانس کے علاقے بورڈو میں درجہ حرارت 41.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو گزشتہ سال اگست کا ریکارڈ بھی توڑ گیا۔ وسطی شہر پواتیے میں بھی درجہ حرارت 41.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جو 1947 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
علاقائی حکام کے مطابق صرف بورڈو کے علاقے میں تین بزرگ افراد، جن کی عمریں 80 سے 95 سال کے درمیان تھیں، گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث جان سے گئے۔ مقامی عہدیدار صوفی بروکا کے مطابق یہ اموات ہفتے کے آخر میں ہوئیں۔
شدید گرمی کے باعث فرانس میں 13 افراد کے ڈوبنے کی بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ فرانسیسی سول سیفٹی کے ترجمان جیروم بولانجر نے لوگوں کو احتیاطی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صرف انہی جگہوں پر نہائیں جہاں نگرانی موجود ہو۔ ان کے مطابق گزشتہ برس گرمی کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں 172 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق یورپ میں یہ ہیٹ ویو ایک خاص موسمی نظام اومیگا بلاک کی وجہ سے ہے، جس میں گرم ہوا کا بڑا حصہ درمیان میں پھنس جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا اطراف میں رہتی ہے۔
لندن کے امپیریل کالج کی محقق کلئیر بارنز نے بتایا کہ یہ گرم ہوا شمالی افریقہ اور صحرائے صحارا سے آ رہی ہے، اور چونکہ یہ نظام سست حرکت کر رہا ہے اس لیے ہوا میں سکون یا ٹھنڈی ہوا کا وقفہ نہیں مل رہا۔
ادھر برطانیہ میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ برطانوی میٹ آفس کے مطابق بعض علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سے بھی اوپر جا سکتا ہے، جو جون کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا۔ اس سے پہلے مئی میں بھی برطانیہ نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا تھا۔
پیرس میں بھی جون کے مہینے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا، جہاں پارہ 38.4 ڈگری تک پہنچ گیا۔
اسپین کی موسمیاتی ایجنسی کے ترجمان روبن ڈیل کیمپو کے مطابق اس وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری زیادہ ہے، جبکہ کچھ شمالی علاقوں میں یہ فرق 10 ڈگری سے بھی بڑھ گیا ہے۔
اٹلی میں 12 شہروں میں ہیٹ ویو کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ توانائی کمپنیوں کو بجلی کے نظام پر دباؤ کم کرنے کے لیے اضافی عملہ اور جنریٹرز لگانے پڑ رہے ہیں کیونکہ کئی علاقوں میں بجلی کی جزوی بندش بھی رپورٹ ہوئی ہے۔
.png)
4 hours ago
2






English (US) ·