Times of Pakistan

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا

5 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں منگل کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 360 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 575 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے سطح آ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 104 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 98 ڈالر تک آ گئی ہے۔


Read Entire Article