ARTICLE AD BOX
ڈی آئی جی ٹریفک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا
کراچی:
کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر نہ روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار ٹرک پر لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر نہ روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے خطرناک اقدام سامنے آگیا، اہلکار ٹرک کے ساتھ لٹک گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک ملیر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مکمل رپورٹ پیش کریں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اگر انکوائری میں غفلت یا خلافِ ضابطہ عمل ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ کراچی ٹریفک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
.png)
1 day ago
5




English (US) ·