Times of Pakistan

کراچی؛ عید سے قبل اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

15 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

ٹرانسپورٹ اور سبزیوں کی ترسیل کی لاگت میں نمایاں اضافہ کا سامنا ہے، سبزی فروش


کراچی:

عید قرباں پر ہرے مصالحہ جات کی قیمت بڑھ گئی جبکہ ٹماٹر، ادرک، لہسن اور لیموں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

شہر میں گزشتہ ہفتے تک 60روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت 120روپے سے تجاوز کرگئی، لیموں 500روپے کلو، ادرک لہسن 550 سے 600روپے کلو فروخت ہونے لگا، سب مرچ 60 سے بڑھ کر 100روپے پاؤ فروخت ہو رہی ہے۔

دھنیے پودینے کی گڈی کی قیمت بھی عام دنوں سے دگنی وصول کی جا رہی ہے، گوشت گلانے کے لیے کچا پپیتا 150 سے 200روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ سلاد کے استعمال کی اشیاء کھیرا، ککڑی سلاد کے پتے بھی نایاب سبزیوں میں شمار ہونے لگے۔ کھیرا 150روپے کلو، ککڑی 200روپے کلو جبکہ سلاد پتہ 100روپے پاؤ تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور سبزیوں کی ترسیل کی لاگت میں نمایاں اضافہ کا سامنا ہے جبکہ طلب و رسد کا توازن بگڑنے کی وجہ سے سبزی منڈی کی سطح پر بھی ہرے مصالحہ جات مہنگے فروخت ہو رہے ہیں۔

Read Entire Article