ARTICLE AD BOX
ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا، پولیس حکام
کراچی: سول لائنز کے علاقے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی نے دوران ڈیوٹی اپنے سر پر گولی ماری۔ اہلکار کی ڈیوٹی ضیاء الدین روڈ پر تھی اور وہ پی آئی بی کالونی کے علاقے نفیس آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.png)
21 hours ago
1




English (US) ·