ARTICLE AD BOX
ہم حق کے ساتھ ہیں، دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 26 فروری 2026 11:56pm
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو آج ہی بتایا جائے گا کہ جواب کیسا ہوتا ہے۔ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور دہشت گردی کو ہر صورت ختم کرے گا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ افغان طالبان رجیم کی غلط فہمی آج رات ہی دور کر دی جائے گی اور قیام امن کے لیے ریاست اپنی پوری طاقت استعمال کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج رات کے بعد دن نکلے گا تو دنیا دیکھے گی کہ پاکستان نے کس طرح مؤثر جواب دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کوشش کی کہ مسائل بات چیت سے حل ہوں، لیکن اب پاکستان کے بازاروں اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سوا طالبان کے پاس کچھ اور کرنے کی جرات نہیں ہے۔ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا اور دہشت گردی کو ہر صورت ختم کرے گا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
.png)
2 weeks ago
8




English (US) ·