Times of Pakistan

پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی عملے کو ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں خرابی پر میری ٹائم ریسکیو سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا


پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران “ایم وی گوتم” پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔

اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز “کشمیر” کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

Read Entire Article