Times of Pakistan

ٹھٹھہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی


جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، انجن سمیت 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی لوپ لائن میں داخل ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، بریک فیل ہونے کے باعث مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر پٹڑی سے باہر آگئی۔

حادثے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام اور عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا۔

Read Entire Article