Times of Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور تعاون کا اعادہ

1 month ago 7
ARTICLE AD BOX

سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورت حال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا

شائع 29 مارچ 2026 08:35pm

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اتوار کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے تناظر میں خطے کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے موجودہ بحران میں سعودی عرب کے غیر معمولی صبر اور تحمل کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ حالیہ رابطوں کا بھی ذکر کیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات شامل ہے۔

انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ صورت حال میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس نازک وقت میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورت حال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خصوصی پیغامات بھی دیے۔

Read Entire Article