Times of Pakistan

علامہ شہنشاہ نقوی کی علی خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں پُرامن رہنے کی اپیل

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

پاکستان کی سرزمین اس وقت عالمی اور خاص طور پر صیہونی سازشوں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے


علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر اُمتِ مسلمہ کے غم کے تناظر میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور پاکستانی عوام سے پرُامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین اس وقت عالمی اور خاص طور پر صیہونی سازشوں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے، اور ہماری سرحدوں پر مسائل کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

علامہ نقوی نے اپیل کی کہ اس شہادت کے موقع پر اپنے عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاج کے حوالے سے خبریں تکلیف دہ قرار دیں اور عوام سے اپیل کی کہ باہمی یکجہتی کو مضبوط بناتے ہوئے اس غم کا اظہار غمِ حسین ؓ کی صورت میں کریں۔

Read Entire Article