Times of Pakistan

صدر آصف زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

دورے کے دوران اہم ملاقاتوں میں سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی


اسلام آباد:

چینی حکومت  کی دعوت پر صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

یہ اہم دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا تسلسل ہے۔

صدر مملکت 25 تا 27 اپریل ہونان صوبے کے شہر چانگشا اور 28 سے یکم مئی تک ہینان صوبے کے شہر سانیا میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ وہاں کی صوبائی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے منصوبوں پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی تعاون کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم ہے۔

Read Entire Article