Times of Pakistan

سنسنی خیز مقابلے میں فتح کے بعد رونالڈو آنجہانی کھلاڑی کو یاد کر کے آبدیدہ

1 day ago 2
ARTICLE AD BOX

رونالڈو نے میچ کے اختتام پر دیوگو جوتا کی یاد میں پرتگال کی نمبر 21 جرسی پہن رکھی تھی


پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی سنسنی خیز فتح کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے آنجہانی ساتھی دیوگو جوتا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے میچ کے اختتام پر دیوگو جوتا کی یاد میں پرتگال کی نمبر 21 جرسی پہن رکھی تھی۔ فائنل وسل بجنے کے بعد انہیں میدان میں آنسو پونچھتے بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

یہ منظر جوتا کی پہلی برسی کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔ وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو اسپین میں ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

رونالڈو اور جوتا نہ صرف پرتگال کی قومی ٹیم میں ایک ساتھ کھیلتے رہے بلکہ دونوں کے درمیان میدان کے اندر اور باہر بھی گہری دوستی تھی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے رونالڈو کے اس جذباتی انداز کو خوب سراہا۔

Read Entire Article