Times of Pakistan

رضا پہلوی نے ایران پر حملوں میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کو ضمنی نقصان قرار دے دیا

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

حملوں میں ہلاکت بڑی تعداد حکومتی عہدیداروں کی ہوئی ہے، رضا پہلوی


معزول ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی واقعی ایران پر بمباری میں سینکڑوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، کو ضمنی نقصان قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی کی جانب سے سوال کرنے پر رضا پہلوی کا یہ متنازع بیان سامنے آیا ہے۔

صحافی نے رضا پہلوی سے سوال کیا کہ شہریوں کی ہلاکت بڑا المیہ ہے اور اسے ضمنی نقصان قرار دینے سے کیا آپ ایرانی عوام میں دوبارہ اپنی سیاست کامیاب دیکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں ایرانی حکومت کے اعداد و شمار پر یقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں میں ہلاکت بڑی تعداد حکومتی عہدیداروں کی ہوئی ہے، شہریوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار تھوڑے ہیں جو کہ ایک ضمنی نقصان ہے۔

Read Entire Article