ARTICLE AD BOX
خاتون ہوٹل میں رہائش پزیر تھیں جہاں زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی
فوٹو: فائل 
راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کے اغواء کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جہاں زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی، متاثرہ خاتون کے حاملہ ہونے اور نومولود بچی کی پیدائش کے بعد نومولود کو اغوا کر لیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 یوم قبل درج کیا گیا، پیرودھائی پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزمہ کو حراست میں لے لیا، قبل ازیں ہوٹل منیجر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔
.png)
1 month ago
10







English (US) ·