ARTICLE AD BOX
حادثہ مہران کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا
راولپنڈی کے قریب تھلیان انٹرچینج کے مقام پر ایم ٹو موٹروے پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مہران کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں، جن میں دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل شامل تھی، فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 27 سالہ فیضان اور 55 سالہ اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جو ان کی موت کی بنیادی وجہ بنیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.png)
6 hours ago
4







English (US) ·