ARTICLE AD BOX
معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے لیکن وہ ٹیم کو مکمل برتری نہ دلا سکے
حسن علی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت یارکشائر نے ڈربی شائر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ اوپنر مارٹن اینڈرسن نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یارکشائر کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 65 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ جارح مزاج بیٹر ایڈم لیتھ نے 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ جونی بیئراسٹو، جیمز وارتن اور ولیم لکسن جلد آؤٹ ہوگئے۔ معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے لیکن وہ ٹیم کو مکمل برتری نہ دلا سکے۔ آخری اوورز میں حسن علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور صرف 12 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ اینڈریو ٹائی نے بھی 32 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈربی شائر کی جانب سے جیک مورلے نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نک پوٹس نے 2 وکٹیں لیں۔
.png)
16 hours ago
2





English (US) ·