ARTICLE AD BOX
اگر تنازع بڑھتا ہے تو مزید اور ممکنہ طور پر زیادہ طاقتور ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں
ایرانی بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے اعتماد کی خلاف ورزیوں پر کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک ہتھیاروں کا ایک نمایاں حصہ امریکا کیخلاف استعمال کیا ہی نہیں ہے۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ جنرل رضا طلائی کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی کافی فوجی صلاحیت (خاص طور پر میزائل کی صلاحیت) موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پیغام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر تنازع بڑھتا ہے تو مزید اور ممکنہ طور پر زیادہ طاقتور ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود مانا جاتا ہے۔
یہ صلاحیت خطے میں اس کے ’ڈیٹرنس‘ کا اہم حصہ ہے۔
.png)
3 days ago
3






English (US) ·