ARTICLE AD BOX
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا
فوٹو: فائل 
باجوڑ کے علاقے ماموند ترخو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سعید اللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال باجوڑ خار منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.png)
1 month ago
9






English (US) ·