ARTICLE AD BOX
اس دوران ایف بی آئی کا عملہ اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے اور ان کے لیے اوور ٹائم اخراجات بھی ہوئے
فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے سرکاری دورے کے دوران اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لگژری تفریحی سرگرمی میں شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ 10 مئی 2025 کو ایف بی آئی کے سرکاری جیٹ کے ذریعے واشنگٹن سے فلاڈیلفیا گئے، جہاں انہوں نے کنٹری میوزک کنسرٹ میں بھی شرکت کی۔
الزامات میں کہا گیا کہ دونوں نے شو جارج اسٹریٹ اور کرس اسٹیپلٹن کی پرفارمنس ایک پرائیویٹ جیٹ سے دیکھی، جس کی قیمت 35 ہزار سے 50 ہزار ڈالر کے درمیان بتائی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس دوران ایف بی آئی کا عملہ اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے اور ان کے لیے اوور ٹائم اخراجات بھی ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے اس معاملے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی گرل فرینڈ کو فنکاروں کی جانب سے مدعو مہمان کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جبکہ کاش پٹیل نے خود اس حوالے سے براہ راست جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی ہیکرز کی جانب سے کاش پٹیل کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کی حساس معلومات اور تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تھیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
.png)
1 hour ago
4





English (US) ·