Times of Pakistan

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

1 month ago 5
ARTICLE AD BOX

بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا اور سر درد کی شکایت بھی کی تھی، جیل ذرائع


راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔

بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آرہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔

ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Entire Article