Times of Pakistan

اللہ تعالیٰ ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، وزیراعظم کا خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستی سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا


اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش بھی کرتا ہے، روایات کے مطابق ریاستوں کے سربراہان کو ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Read Entire Article