ARTICLE AD BOX
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بڑے عظیم ہیں، میں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں، امریکی صدر
شائع 28 فروری 2026 12:37am
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف جنگ میں شاندار کام کر رہا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ان سے پاکستان اور افغان طالبان جنگ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انھوں نے جواب دیا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف جنگ میں بہترین کام کر رہا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ یہ دونوں بڑے عظیم لیڈر ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جس طرح بات چیت کر رہا ہے ہم خوش نہیں ہیں، ایران وہ نہیں دے رہا جواس نے ہمیں دینا ہے۔
امریکی صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنا سکتا، جنگ ہوتی ہے تو اچھا اور برا دونوں ہوسکتے ہیں۔
کیوبا کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ کیوبا کے پاس نہ پیسے ہیں، نہ تیل، نہ خوراک ہے۔ شاید ہم کیوبا پر فرینڈلی قبضہ کرلیں۔
.png)
2 weeks ago
13





English (US) ·