ARTICLE AD BOX
اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے احتجاج اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا
شائع 29 مارچ 2026 12:08am
اسرائیل میں تل ابیب، حیفہ اور یروشلم سمیت مختلف شہروں میں ہفتے کے روز احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے، جس میں نیتن یاہو حکومت سے ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھر میں ہونے والے ان مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تاہم مظاہرین کو پولیس کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے سابق ارکانِ پارلیمنٹ کے ایک گروپ کی جانب سے منعقد کیے گئے تھے، جنہیں سول سوسائٹی کی درجنوں تنظیموں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر جنگ مخالف نعرے درج تھے۔
اس کے علاوہ مظاہرین نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے تل ابیب میں پانچ جبکہ حیفہ میں چھ مظاہرین کو حراست میں لیا، جب کہ یروشلم میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب جمع ہونے والے سینکڑوں افراد کو بھی منتشر کردیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششوں کے دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
.png)
1 month ago
28






English (US) ·