ARTICLE AD BOX
مقررہ وقت پر دنیا کے کسی بھی مقام سے کھلے آسمان پر اس دلکش منظر کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
شائع 28 فروری 2026 09:11am
سربراہ فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج رات رمضان المبارک کا چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا۔ یہ روح پرور منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ ایک اہم فلکیاتی موقع ہے جس میں چاند کا زاویہ اس انداز سے ہوگا کہ وہ بیت اللہ شریف کے اوپر سیدھ میں دکھائی دے گا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق ہفتہ، 28 فروری 2026 کو چاند کا تقریباً 87 سے 89 فیصد حصہ سورج کی روشنی سے منور ہوگا، جو اس کی نمایاں اور روشن شکل کو ظاہر کرتا ہے۔
فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق اس تاریخ کو چاند کی عمر تقریباً 11.3 سے 11.6 دن ہوگی، یعنی یہ نئے چاند کے بعد اپنے تقریباً 29.5 دنوں پر مشتمل مکمل قمری چکر کے وسطی مرحلے میں ہوگا۔
سربراہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق اس خاص لمحے میں دنیا کے کسی بھی مقام پر موجود افراد اگر چاند کی سمت کا درست تعین کریں تو وہ اسی سمت کو قبلہ رخ سمجھ سکتے ہیں، کیونکہ اس وقت چاند براہِ راست خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس طرح یہ فلکیاتی ترتیب قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا ایک سادہ اور مؤثر ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ چونکہ چاند اس روز تقریباً 89 فیصد روشن ہوگا، اس لیے اس کی سطح پر موجود نمایاں گڑھے اور دیگر قمری خصوصیات کا مشاہدہ دوربین کے ذریعے بہتر طور پر کیا جا سکے گا۔ جاری کردہ فلکیاتی خاکوں میں نیلے نشانات کے ذریعے ان اہم قمری مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو اس دن مشاہدے کے لیے موزوں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے فلکیاتی مناظر محدود وقت کے لیے ہوتے ہیں اور ان کا مشاہدہ موسمی حالات پر بھی منحصر ہوتا ہے۔
شہری کھلے مقام پر جا کر مقررہ وقت پر اس دلکش منظر کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
.png)
2 weeks ago
10





English (US) ·