ARTICLE AD BOX
امریکا اپنی 250 ویں سالگرہ تک معاہدہ چاہتا ہے، امریکی صدر
فوٹو: اے آئی تصوراتی تصویر 
واشنگٹن:
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر تجارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر 4 جولائی تک امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ طے نہ پایا تو یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔ امریکی صدر نے یہ انتباہ گزشتہ روز اس وقت جاری کیا جب یورپی حکومتیں اور قانون ساز مجوزہ تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو کے دوران واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنی 250 ویں سالگرہ تک معاہدہ چاہتا ہے بصورت دیگر یورپی یونین کو سخت تجارتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی صدر نے یورپ سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر درآمدی ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
.png)
6 hours ago
2






English (US) ·