ARTICLE AD BOX
حملہ آور بحری جہاز پر سوار ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر جہاز کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔
یمن کے کوسٹ گارڈ کے مطابق شبوا کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تیل بردار جہاز ایم/ٹی یوریکا پر قبضہ کر کے اسے خلیج عدن کے راستے صومالیہ کی سمت لے جانے کی کوشش کی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمن کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شبوا صوبے کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ایم/ٹی یوریکا کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آور بحری جہاز پر سوار ہوئے، عملے کو قابو میں لیا اور جہاز کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد اسے خلیج عدن کی جانب موڑ دیا، جو بعد ازاں صومالیہ کے سمندری حدود کی سمت بڑھ رہا ہے۔
یمنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات اور نگرانی کے نظام کے ذریعے جہاز کی موجودہ پوزیشن کا تعین کر لیا گیا ہے اور اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد فوری طور پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ جہاز کو واپس لانے، اس کے عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اور بحری نگرانی کے ادارے اس واقعے پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں اور صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ جہاز کو محفوظ طریقے سے واپس لایا جائے اور عملے کو کسی نقصان سے بچایا جائے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے آبی راستوں میں بحری سلامتی سے متعلق خدشات پہلے ہی موجود ہیں اور اس نوعیت کے واقعات عالمی تجارتی راستوں کے لیے خطرہ تصور کیے جا رہے ہیں۔
.png)
1 hour ago
4




English (US) ·