Times of Pakistan

ہندوتوا نظریہ کی پرچار، مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی جرائم کی شرمناک تاریخ 

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

پہلگام حملے کے بعد مودی کی سفاکیت میں اضافہ ہوا ہے


فوٹو: بھارتی میڈیا


بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم بھارت کی شرمناک تاریخ کا  سیاہ باب ہیں 

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مودی نے دہشتگردی کو جواز بنا کر ہندوتوا نظریہ کے اسیرغنڈوں کوکشمیری مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے چھوڑ دیا۔ انتہا پسند بی جے پی  نے مسلمانوں کو مقبوضہ کشمیر سے بے دخل  کرنے کیلئے سرعام قتل کی دھمکیاں دیں۔ 

مقبوضہ کشمیر کے رہنما وں  نے 2 ہزار کشمیریوں کی غیر قانونی  گرفتاریوں اور پرتشدد واقعات پر کڑےسوال اٹھائے۔ مودی نے ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے  ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلباء کی زندگی اجیرن بنا دی۔  

مقبوضہ کشمیر میں  گھروں کی مسماری اور خواتین سے  ہراسانی کے واقعات   نام نہاد بھارتی   جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔

Read Entire Article