Times of Pakistan

گھر سے سودا لینے کیلیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

ملزم ورغلا کر بچے کو گاؤں لے گیا ، جہاں گھر میں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس


لاہور:

گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ  ملزم ورغلا کر بچے کو لدھیکی بھلر گاؤں لے گیا ، جہاں ملزم نے گھر میں لے  جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Read Entire Article