ARTICLE AD BOX
متعدد نکات پر تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جس کے بعد معاہدے کی حتمی شکل سامنے آئے گی: جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ایک مختصر اور عمومی نوعیت کی دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے، جبکہ حتمی معاہدے کی تفصیلات آئندہ مذاکرات اور تکنیکی سطح کی بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔
جے ڈی وینس نے سی این این کے ایک پروگرام کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ اتوار کے روز امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے میں نے اور ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ ایم او یو صرف بنیادی فریم ورک فراہم کرتی ہے اور کئی اہم معاملات پر ابھی مزید مذاکرات ہونا باقی ہیں۔
جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ متعدد نکات پر تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جس کے بعد معاہدے کی حتمی شکل سامنے آئے گی۔
جے ڈی وینس نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی معاہدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے 24 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے جاری کرنے کی شق موجودہ مسودے میں شامل نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ ایران کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے تقریباً 300 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت مخصوص شرائط کے تحت فراہم کی جا سکتی ہے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا یہ رقم امریکا نہیں بلکہ اس کے خلیجی اتحادی ممالک فراہم کریں گے، جبکہ اس حوالے سے شرائط اور طریقہ کار پر مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
امریکی نائب صدر نے زور دیا کہ موجودہ مفاہمتی یادداشت کو حتمی معاہدہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے مذاکرات اور ممکنہ جامع معاہدے کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز بھی کھل گئی ہے اور جمعے تک مکمل طور پر کھول دی جائے گی، ایران میں اب سمجھدار قیادت ہے، تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیر کو ٹرمپ جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر فرانسی صدر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس میں ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
.png)
8 hours ago
1






English (US) ·