Times of Pakistan

گزشتہ دو جنگوں کے باعث امریکا پر اعتماد نہیں، ایران

2 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے، محمد باقر قالیباف


ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔ 

Read Entire Article