ARTICLE AD BOX
مئی کی تپتی دھوپ اور شدید گرمی کے باعث گھروں کی چھتوں پر رکھی ٹنکیوں کا پانی اکثر اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ وہ نہانے یا پینے کے قابل نہیں رہتا۔ خوش قسمتی سے اس مسئلے کا حل چند سادہ گھریلو طریقوں سے ممکن ہے، جو نہ صرف سستے ہیں بلکہ ماحول دوست بھی ہیں۔
اگر آپ بھی گرمیوں میں گھر کی چھت پر رکھی پانی کی ٹینکی سے آنے والے کھولتے پانی سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو یہاں ہم آپ کے لیے چھ آسان اور مؤثر ٹپس پیش کر رہے ہیں جو آپ کے ٹینک کے پانی کو دن بھر ٹھنڈا رکھیں گی۔ ان پرعمل کر کے آپ دوپہر کی شدید تپش میں بھی ٹینکی کا درجہ حرارت کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔
جوٹ کے تھیلے
پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ جوٹ کے تھیلوں کا استعمال ہے۔ اگر ٹینکی کے گرد جوٹ کے تھیلے مضبوطی سے لپیٹ دیے جائیں اور دن میں ایک یا دو بار ان پر پانی چھڑک دیا جائے، تو یہ نمی جذب کر کے قدرتی ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کے پانی کو دوپہر میں بھی نسبتاً ٹھنڈا رکھتا ہے۔
سفید رنگ اور انسولیشن شیٹس
اس کے علاوہ ٹینکی کو سفید رنگ کرنا اور اس پر تھرموکول یا ایلومینیم فوائل کی شیٹس لگانا بھی ایک بہترین حل ہے۔ ٹینک کے اوپر تھرموکول یا انسولیشن شیٹس لگانے سے حرارت اندر نہیں پہنچتی اور پانی ٹھنڈا رہتا ہے۔
تھرمل انسولیشن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بار کا خرچ ہے جو ٹینکی کے پانی کو نہانے اور پینے کے قابل رکھتا ہے اور اسے زیادہ دیر تک ٹھنڈا رکھتا ہے۔
بانس یا لکڑی کا سایہ
قدرتی سایہ فراہم کرنا بھی پانی کو گرم ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ٹینکی کے اوپر بانس کی چٹائی کا سایہ یا گرین نیٹ کی دو سے تین تہیں لگا کر سورج کی براہ راست روشنی کو روکا جا سکتا ہے۔
جالی کی دو یا تین تہیں ٹینکی کے اوپر مضبوطی سے باندھیں۔ یہ سورج کی کرنوں کو روکتا ہے اور پانی کے درجہ حرارت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ اگر ان جالیوں پر منی پلانٹ جیسے چڑھنے والے پودے لگا دیے جائیں تو ٹھنڈک کا اثر مزید بڑھ جاتا ہے۔
اینٹوں کی دیوار اور ریت کی انسولیشن
ایک روایتی مگر انتہائی پائیدار طریقہ ٹینکی کے گرد اینٹوں کی ایک چھوٹی دیوار بنا کر درمیان میں ریت بھرنا ہے، جو ایک بہترین انسولیٹر کا کام کرتی ہے۔ ٹینکی کے ارد گرد 4-5 انچ فاصلے پر دیوار بنائیں اور دیوار اور ٹینکی کے درمیان جگہ کو ریت سے بھریں۔
ریت نمی جذب کر کے قدرتی انسولیشن فراہم کرتی ہے اس طرح پانی دوپہر میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔ یہ طریقہ بجلی کے بغیر کام کرتا ہے اور پائیدار ہے۔
یہ آسان ٹپس آپ کے ٹینک کے پانی کو پوری گرمی ٹھنڈا رکھیں گے۔ اسی طرح ان سادہ تدابیر کو اپنا کر تپتی گرمی میں بھی ٹھنڈے پانی کی سہولت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
.png)
1 hour ago
2






English (US) ·