ARTICLE AD BOX
کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے پاکستانی اسکولوں کو اے لیول اور اے ایس لیول کے لیک اور ملتوی شدہ پرچوں کے حوالے سے اہم معلومات جاری کردی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو متعدد اسکولوں سے ملنے والی ای میلز میں کیمبرج نے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف کردیا ہے، اس سے قبل صرف ریاضی کے دو پرچے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم اب کمپیوٹر سائنس کے لیک ہونے کی تصدیق بھی اسکولوں کو موصولہ ای میلز میں سامنے آگئی ہے۔ اسکولوں سے موصول ایل میلز کے مطابق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کا 12 مئی کو آؤٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے، کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے 12 مئی کے آؤٹ پرچوں میں اسیسڈ مارکس دیے جائیں گے، جس کے لیے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کا سہارا لیا جائے گا اور 15 مئی کو حفاظتی اقدامات کے تحت ملتوی کیا گیا ریاضی کا پرچہ 8 جون کو ہوگا۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج نے 13 مئی کو اطلاع دی تھی کہ احتیاطی اقدام کے طور پر اے لیول ریاضی پیپر 32(9709) کا امتحان مؤخر کیا جا رہا ہے اب یہ امتحان جون 2026 سیریز کے شیڈول کے مطابق پیر 8 جون کو منعقد ہوگا۔ کیمبرج نے 13 مئی کو تصدیق کی تھی کہ اے ایس اور اے لیول ریاؔضی پیپر 52 (9709/52) سخت ضوابط کے برخلاف وقت سے پہلے شیئر ہوا اور اب یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس لیول کمپیوٹر سائنس پیپر 12 (961/12) کا پرچہ جو 12 مئی کو لیا گیا پہلے ہی شیئر تھا۔ ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ سینئر اسسمنٹ ماہرین نے فیصلہ کیا کہ اے ایس اینڈ اے لیول ریاضی پرچہ 52 تمام امیدواروں کے لیے قائم شدہ طریقۂ کار اسیسڈ مارکس استعمال کریں گے۔ اے ایس لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 12 پاکستان کے تمام امیدواروں کے لیے اسیسڈ مارکس کا طریقہ استعمال کریں گے یہ طریقہ عموماً کسی امیدوار کے لیے اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کسی جائز وجہ، جیسے اچانک حادثے یا امتحان کے دن بیماری، کی وجہ سے امتحان نہ دے سکے اسیسڈ مارکس میں متعلقہ پرچے کے نمبر نظر انداز کرکے اس کے بجائے ہر طالب علم کے دوسرے مکمل کیے گئے پرچوں میں کارکردگی کی بنیاد پر نمبر مقرر کیے جائیں گے۔ کیمبرج نے مزید بتایا کہ جو افراد خفیہ امتحانی مواد شیئر یا غلط استعمال کریں گے ان پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، امتحانی سیکیورٹی کے مسائل کسی ایک بورڈ تک محدود نہیں بلکہ تمام بورڈز کے لیے خطرہ ہیں۔
.png)
6 hours ago
1




English (US) ·