Times of Pakistan

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

2 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

شائع 20 مارچ 2026 12:32am

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، شہر کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ برسات جبکہ ماڑی پور میں ژالہ باری کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بارش کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر کے علاقوں جمشید روڈ، گرومندر اور صدر کے اطراف گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ شارع فیصل، ملیر اور نارتھ کراچی میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، آئی آئی چندریگر روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں بھی بادل برسے، لیاری، گلشن معمار اور کلفٹن کے علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماڑی پور میں ژالہ باری کی اطلاع بھی ملی ہے جس کے باعث بعض علاقوں میں صورتحال مزید متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Read Entire Article