Times of Pakistan

کراچی کا نوجوان امریکی میزائل حملے میں شہید

1 month ago 16
ARTICLE AD BOX

شائع 29 مارچ 2026 09:36am

کراچی کے علاقے منوڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان یاسر خان امریکی میزائل حملے میں شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یاسر خان، جو کراچی کے علاقے منوڑہ کے رہائشی تھے، ایک مرچنٹ شپ پر خدمات انجام دے رہے تھے جب ایرانی سمندری حدود میں امریکی میزائل حملہ ہوا۔ اس حملے کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ جس کے بعد ان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یاسر خان کی میت تاحال کراچی نہیں پہنچ سکی ہے۔ خاندان کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان میت کی کراچی آمد سے قبل ہی کر دیا جائے گا تاکہ عزیز و اقارب بروقت شرکت کر سکیں۔

یاسر خان کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے جبکہ اہل محلہ اور رشتہ دار لواحقین سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

Read Entire Article