ARTICLE AD BOX
واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، صدر محمد رضوان عرفان
کراچی:
شہر قائد کے علاقے منگھو پیر کے قریب ملک گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ اکرم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کی غرض سے اسے نجی اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والا اکرم درویش خان اسٹار مارکیٹ کا دکاندار ہے جو ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اس کے پاؤں میں گولی لگی۔ واقعے پر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے گا اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
.png)
21 hours ago
2







English (US) ·