Times of Pakistan

کراچی؛ ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

3 weeks ago 11
ARTICLE AD BOX

فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، پولیس


کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 28 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے، جو شاہ فیصل کالونی پولیس سے وابستہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Read Entire Article