ARTICLE AD BOX
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں جاپان شوروم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر ولد نواب کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب بن قاسم کے علاقے عباس ٹاؤن کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ لطف علی ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.png)
1 day ago
4







English (US) ·