Times of Pakistan

کراچی، ناتھا خان پل کے قریب پولیس مقابلہ، 4 رکنی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

1 month ago 10
ARTICLE AD BOX

وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، پولیس


فوٹو: فائل


کراچی:

شہر قائد میں تھانہ شارع فیصل پولیس نے ناتھا خان پل کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ہونے والے زخمی ملزم کی شناخت محمد کامران کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 11 چھینے گئے موبائل فونز، ایک پستول اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article