ARTICLE AD BOX
اگر کیئر اسٹارمر استعفیٰ سامنے آتا ہے تو لیبر پارٹی کی قیادت کے انتخاب کے لیے باقاعدہ ٹائم فریم کا بھی اعلان کیا جائے گا: رپورٹ
برطانیہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر آج اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں، جبکہ وہ نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے روڈ میپ بھی پیش کریں گے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کو اپنی جماعت لیبر پارٹی کے اندر مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کے مستعفی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگر استعفیٰ سامنے آتا ہے تو لیبر پارٹی کی قیادت کے انتخاب کے لیے باقاعدہ طریقہ کار اور ٹائم فریم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صورت حال میں اینڈی برنہم وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں تقریباً 300 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث ان کے برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن تصور کیے جا رہے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق اگر اینڈی برنہم وزیراعظم منتخب ہوتے ہیں تو موجودہ وزیر انصاف شبانہ محمود اپنی کابینہ کی ذمہ داریاں برقرار رکھ سکتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہیں اور ان کی ترجیح غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل کی حکومت میں شہریت کے حصول کے قواعد اور امیگریشن پالیسی میں مزید سختی متعارف کرائے جانے کا امکان بھی موجود ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے نئی قیادت کے انتخاب کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
تاہم برطانوی حکومت یا وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سر کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ سیاسی حلقے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
.png)
1 hour ago
2






English (US) ·