Times of Pakistan

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی فائرنگ سے قتل

1 day ago 7
ARTICLE AD BOX

ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

کراچی کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کار میں سوار تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول جوڑے نے پسند کی شادی کی تھی، جب کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول جوڑے کے خلاف تھانہ سچل میں مقدمہ بھی درج تھا، جب کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی اور پسند کی شادی کے تناظر میں قتل کے امکان کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے، تاہم حتمی مؤقف تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

Read Entire Article