ARTICLE AD BOX
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے، دو ساتھی بینک کے باہر موجود رہے
کراچی میں گزشتہ روز پیرآباد منگھوپیر روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے، دو ساتھی بینک کے باہر موجود رہے، داخل ہوتے ہی ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد بینک میں ہلچل مچ گئی۔ ڈاکوؤں نے بینک کے مختلف کمروں میں جا کر کیش جمع کیا، ایک کمرے کا دروازہ نہ کھلا تو ڈاکو نے کرسی سے دروازہ توڑ دیا، دروازہ توڑنے کے بعد ڈاکو کمرے میں داخل ہوئے اور کیش جمع کیا۔ ویڈیو میں کیش جمع کرنے کے بعد تھیلے میں اور ہاتھوں میں کیش لے کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے گارڈ سے پستول اور رائفل چھیننے کے بعد بینک کاؤنٹر سے کیش لوٹا۔
.png)
2 months ago
13







English (US) ·