Times of Pakistan

کراچی، ملیر کینٹ مگسی چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ، ایک شخص جاں بحق

22 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

ابتدائی تحقیقیات کے مطابق واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، پولیس


کراچی:

شہر قائد میں ملیر کینٹ کے علاقے مگسی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق واقعے کے بعد لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت خورشید خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے اپنے ذاتی پستول سے سر پر گولی مار کر خودکشی کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے، جبکہ اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Read Entire Article