ARTICLE AD BOX
دھماکے کے باعث زمین میں تقریباً 3 انچ گہرا اور 8 انچ چوڑا گڑھا بھی پڑ گیا
کراچی:
شہر قائد میں لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں واقع جماعت اسلامی کے دفتر پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔ ذرائع بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں روسی ساختہ آر جی ڈی-1 دستی بم استعمال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل کی تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں ٹیم کو جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور، باڈی کے چھوٹے بڑے تقریباً 20 ٹکڑے اور دیگر شواہد ملے ہیں۔ جبکہ دھماکے کے باعث زمین میں تقریباً 3 انچ گہرا اور 8 انچ چوڑا گڑھا بھی پڑ گیا۔ بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق لیاری میں ماضی کے تقریباً 60 سے 70 فیصد دستی بم حملوں میں بھی روسی ساختہ دستی بم ہی استعمال کیے گئے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جارہاہے
.png)
1 day ago
2





English (US) ·