Times of Pakistan

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی

2 months ago 12
ARTICLE AD BOX

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 55 سالہ واہیندو ولد منڈو کے نام سے کی گئی۔ 

ایس ایچ او امین کھوسہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ، مقتول کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

جبکہ مقتول کے سر پر گولی لگی تھی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں اور حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

بھنیس کالونی روڈ نمبر 12 کے قریب فائرنگ 30 سالہ محسن زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

جبکہ کھارادر کتیانہ میمن اسپتال کے قریب گولی لگنے سے 26 سالہ رابعہ زوجہ مختیار زخمی ہوگئی۔

بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

Read Entire Article