Times of Pakistan

کراچی: ضمانت پر جیل سے رہا ہونے والا سابق اہلکار منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

13 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

جیکسن پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں جبکہ کارروائی کے دوران 1105 گرام چرس برآمد ہوئی ہے


فوٹو ایکسپریس نیوز


جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والا ملزم منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ایک بار پھر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ترین منشیات فروش جنید ولد محمد سرفراز گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1105 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش سمیر جدون کا بھائی اور سابق پولیس اہلکار بھی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر محکمہ سے برطرف کیا جاچکا ہے جبکہ اس سے قبل وہ بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا۔

ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read Entire Article