Times of Pakistan

کراچی، سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس


فوٹو: فائل


کراچی:

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں آصف اسکوائر انڈس پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوئے جن کی لاشیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ پولیس شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Read Entire Article