Times of Pakistan

کراچی بندرگاہ پر ایک اور  دیوہیکل جہاز لنگر انداز ہوگیا

8 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

بڑے جہاز کی آمد کراچی پورٹ کی آپریشنل مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان کے پی ٹی


کراچی:

کراچی بندرگاہ پر ایک اور دیوہیکل بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا، جسے بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور عالمی معیار کی سہولیات کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق بحری جہاز MSC DILETTA ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ جہاز کی لمبائی 400 میٹر، چوڑائی 67 میٹر جبکہ اس کا وزن 255,288 ٹن بتایا گیا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ اس بڑے جہاز کی آمد کراچی پورٹ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بندرگاہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور بڑے بحری جہازوں کی آمد کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنتی جا رہی ہے۔

Read Entire Article