Times of Pakistan

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

2 weeks ago 7
ARTICLE AD BOX

دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوا


فائل فوٹو


ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ کے گاؤں پلوسکی میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوا۔ جاں بحق افراد کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متوفیان کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او درازندہ کے مطابق پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read Entire Article